جلاؤ گھیراؤ کا کیس ، پی ٹی آئی کے 20 کارکن مقدمے سے ڈسچارج

 جلاؤ گھیراؤ کا کیس ، پی ٹی آئی کے 20 کارکن مقدمے سے ڈسچارج
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین : شیر پاؤ پل ،سڑک بلاک کرکے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑکرنے کاکیس۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے شناخت پریڈ میں شناخت نہ ہونیوالے پی ٹی آئی کے 20 کارکنوں کومقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔
 انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے فیصلہ سنایا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی، 20 ملزمان کا نام مقدمہ سے نکال دیاجائے ۔ عدالت نے ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنےکاحکم دیتے ہوئے جیل سے فوری رہائی کا حکم دےدیا۔ ملزمان کو تھانہ سرور روڑ کینٹ کے مقدمہ نمبر 97/23 میں گرفتار کیا گیا تھا۔