ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں افسوس ناک واقعہ ،باپ نے بیٹے کو قتل کردیا

لاہور میں افسوس ناک واقعہ ،باپ نے بیٹے کو قتل کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں شفقت کا سائبان بننے کے بجائے باپ نے 11سالہ معصوم بیٹے کا قتل کردیا ۔

 پولیس کے مطابق مقتول بچے کو گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا۔  سفاک ملزم جادو ٹونہ بھی کرتا ہے۔ محمد اذان سکول سے گھر نہ پہنچنے پر گوالمنڈی پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں بیٹے کے اغواء کا مقدمہ درج کیا تھا۔ ایس پی سٹی کی ہدایت پر بچے کی تلاش کے لیے فوری ٹیم تشکیل دی گئی۔ اگلے روز لاش باغبانپورہ سے مل گئی۔گوالمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ملزم رفیق کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے 11سالہ بیٹے اذان کو قتل کیا۔ 

Ansa Awais

Content Writer