پنجاب میں پاور شیئرنگ، پیپلز پارٹی نےبڑامطالبہ کردیا

پنجاب میں پاور شیئرنگ، پیپلز پارٹی نےبڑامطالبہ کردیا
کیپشن: PMLN And PPP
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب کابینہ میں پاکستان پیپلز پارٹی اور   مسلم لیگ (ن) کے درمیان قلمدانوں پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی  نے 5 وزارتوں کے قلمدان فوری مانگ لیے ہیں جب کہ پانچ وزیروں کا فوری طور پر حلف لینے کا عمل مکمل کرانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے درمیان کابینہ کے معاملے پر جاری ڈیڈلاک کو جلد مذاکرات کے ذریعے ختم  کیا جا ئے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ   پیپلز   پارٹی نے سینئر وزیر نہ بنائے جانے  پر  (ن) لیگ سے بات چیت کا فیصلہ کیا ہے تاہم (ن) لیگ نے پیپلز پارٹی سے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔