ڈی ایچ اے؛گھر میں آگ لگنے سے جانی نقصان

ڈی ایچ اے؛گھر میں آگ لگنے سے جانی نقصان
کیپشن: fire in home
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد بھٹی) لاہور میں ڈی ایچ اے جی بلاک گھر میں آتشزدگی کے باعث جانی نقصان اور لاکھوں کا قیمتی سامان جل کرراکھ ہوگیا، آتشزدگی کے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ساٹھ سالہ گوہر نام سے ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق آگ کے واقعات کی شرخ میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے کئی بچے یتیم تو کئی ماؤں کی گودہیں اجڑ چکی ہیں، لزرہ خیز واقعات میں گھروں میں سوگ کی فضا چھاجاتی ہے اور خاندان کے اکلوتے وارث آتشزدگی کی میں لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

ایک ایسا ہی واقعہ  ڈی ایچ اے جی بلاک میں پیش آیا جہاں گھر میں اچانک آتشزدگی بھڑک اٹھی، آگ لگنے کے کی وجہ سے گھر میں موجود ساٹھ سالہ بزرگ جھلس کرجاں بحق ہوگئے،آگ پر قابو پا لیا گیا،متوفی کی شناخت ساٹھ سالہ گوہر نام سے ہوئی, گھرمیں آگ کیسے لگی تاحال اس بارے کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

دوسری جانب  پبلک مقامات پر آئے دن آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس صورتحال سے نمٹنے کے لئےایل ڈے نے خاص پلان تیار کیا ہے جس کے تحت پبلک مقامات پر فائر ہائیڈرنٹ نصب کئے جائیں گے، ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران کے احکامات پر سپیشل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے, صدیق ٹریڈ سینٹر کو غیر مناسب انتظامات پر نوٹس بھی جاری کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال لاہور میں آتشزدگی کا ایک بڑا سانحہ پیش آیا، لاہور کے علاقہ حفیظ سنٹر میں پوری الیکٹرونکس کی مارکیٹ جل کر راکھ ہوگئی تھی،دکانداروں کی آنکھوں کے سامنے ان کی جمع پونچی اور قیمتی سامان خاکستر ہوگیا، آگ کے واقعے کی تحقیقات کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے تشکیل دی گئی 14 رکنی کمیٹی کی سفارشات پر اسے سیل کیا گیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer