ملک اشرف :منی لانڈرنگ کیس،خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پرسماعت بغیرکارروائی ملتوی،جسٹس اسجد جاوید گھرال نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی جس کےباعث تیسرا بینچ بھی تحلیل ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار خواجہ آصف کی درخواست ضمانت لاہورہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے ، جسٹس اسجد جاوید گھرال نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی جس کے باعث خواجہ محمد آصف کی سماعت کرنے والا تیسرا بینچ بھی تحلیل ہوگیا، 2رکنی بینچ نے درخواست ضمانت پرسماعت بغیرکارروائی ملتوی کردی، ہائیکورٹ کے2رکنی بینچ میں جسٹس اسجد جاوید گھرال اور جسٹس عالیہ نیلم بھی شامل تھیں، بینچ کی جانب سے کیس دوسری عدالت کوبھجوانے کی سفارش،فائل چیف جسٹس کوبھجوادی گئی، خواجہ محمد آصف نے 27مارچ 2021 کو درخواست ضمانت دائر کی تھی مگر2ماہ کے دوران درخواست پر صرف ایک مرتبہ سماعت ہوسکی, خواجہ آصف کی جانب سے بیرسٹر حیدر رسول مرزا پیش ہوئے جبکہ نیب کی طرف سے سپیشل پراسیکیوٹرسید فیصل رضا بخاری پیش ہوئے، عدالت میں سینیٹراعظم نذیرتارڑ، رہنما(ن)لیگ راناثنااللہ،عطاتارڑ،خلیل طاہرسندھو،رفاقت ڈوگر ،چودھری عمران رضا چدھڑ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔