ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب موٹروے سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں ہارڈ لائن ہوگئی

NAB Lahore
کیپشن: NAB Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) طاقتور لینڈ مافیا اپنے کارندوں کو بچانے میں پیش پیش، نیب حکام سے غیر قانونی ریلیف لینے کی کوشش ناکام، شہر کی مشہور موٹروے سٹی ہاؤسنگ اور گرین ویو کوآپریٹو کیخلاف نیب ایک بار پھر متحرک ہو گیا۔

نیب لاہور نے رجسٹرار کوآپریٹو سے گرین ویو کوآپریٹو ہاؤسنگ کے موٹروے سٹی سکیم میں انضمام کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا، نیب نے انضمام میں ملوث کوآپریٹو افسران کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا، گرین ویو کے گرفتار شدہ سابق صدر رفاقت علی کو بچانے کیلئے صحافتی اور سماجی حلقے میدان میں آگئے۔

ذرائع کے مطابق ایک اخبار کے مالک نے میاں رفاقت علی کو ریلیف دلوانے کیلئے نیب حکام سے رابطے کی کوشش کی، جس پر نیب حکام نے کسی بھی قسم کا غیر قانونی ریلیف دینے سے صاف انکار کردیا، جبکہ نیب لاہور آفس میں مذکورہ اخبار پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ میاں رفاقت علی کو سوسائٹی میں 40 کروڑ کا غبن اور 100 سے زائد بے نامی بنک اکائونٹس کیس میں فروری 2021 میں گرفتار کیا گیا تھا، ملزم اور اہلِ خانہ کے نام 1235 کنال اراضی، 48 رہائشی اور 40 کمرشل پلاٹ موجود ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer