ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کیلئے نئی انعامی سکیم، پوائنٹس سسٹم متعارف

New Cash Prize scheme Police
کیپشن: New Cash Prize scheme Police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (عابد چودھری) شہر میں منشیات فروشوں کا سراغ لگاؤ، تعریفی اسناد اور کیش انعام حاصل کرو، سی سی پی او نے لاہور پولیس کے تمام ونگز میں مقابلے کے لئے پوائنٹس سسٹم متعارف کرا دیا۔

سی سی پی او  کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق پولیس کو آئس، ہیروئن، چرس، افیون اور شراب پکڑنے پر پوائنٹس ملیں گے، پوائنٹس کی بنیاد پر تمام ونگز کے پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

مراسلے کے مطابق 10 گرام آئس پر 5 پوائنٹس،1 کلو ہیروئن پر 3 پوائنٹس، 1 کلو چرس پر 1 پوائنٹ ملے گا جبکہ 1 کلو افیون پر 1 پوائنٹ اور 50 لٹر شراب پکڑنے پر 1 پوائنٹ دیا جائے گا، مہم میں آپریشن، انویسٹی گیشن، سی آئی اے، اے وی ایل ایس، ڈولفن اور موبائل سکواڈ شامل ہیں۔

سی سی پی او  کا کہنا ہےکہ منشیات فروشوں سے جیلیں بھر دیں گے،   منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے قانون نافذ کرنے والے دوسرے اداروں سے بھی مدد لی جائے گی۔

سی سی پی او نے کہا  کہ مستقبل میں اب کسی جگہ منشیات فروشی کی اطلاع پر اگر کارروائی نہ ہوئی تو ایس ایچ او کے خلاف بھی مقدمہ درج ہو گا، پولیس میں موجود ایسی کالی بھیڑوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ۔

Sughra Afzal

Content Writer