ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سفارشوں سے ایوارڈ لینے والوں میں سے نہیں ہوں، ریما خان

سفارشوں سے ایوارڈ لینے والوں میں سے نہیں ہوں، ریما خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (زین مدنی )لولی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہدایتکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ سفارشوں سے ایوارڈ لینے والوں میں سے نہیں ہوں‘ شائقین کا اعتماد ہی سب سے بڑا ایوارڈ ہے‘ مجھے بدنام کرنے کی کوششیں کرنیوالے ناکام ہو رہے ہیں اور آج فلم شائقین مجھے ہر فلم میں ہونے کا سمجھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ریما خان نے کہا کہ سفارش کے ذریعے ایوارڈ لیکر خود کو نمبر ون کہنے والی شائقین کو اب بیوقوف نہیں بنا سکتیں کیونکہ شائقین اچھی طرح جانتے ہیں کہ کون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مجھے ہمیشہ ایوراڈز ملنے پر باتیں کرنے کی کوشش کی لیکن ہر بار ایسا کرنیوالوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

علا وہ ازیں ریما خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم کے پراجیکٹ پر کام کررہی ہیں اور محنت کے ساتھ فلم بنائیں گی جو شائقین کو نظر آئے گی ۔راتوں رات نہ فلمیں بنتی ہیں اور نہ ہی اب وہ دور ہے کہ آپ شائقین کو دھوکہ دے سکیں ۔فلم کی کہانی پر کام جاری ہے اور جونہی فلم کی کہانی اور سکرین پلے مکمل ہوا تو فلم کے پراجیکٹ کا اعلان کردوں گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer