( اکمل سومرو ) پنجاب حکومت کا ای لائبریریز بند کرنے کا فیصلہ، لاہور سمیت پنجاب بھر کی ای لائبریریز کے چیف لائبریرین سمیت تمام سٹاف نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔
پنجاب حکومت نے ڈیجیٹل لرننگ کا صوبے میں قائم سب سے بڑے منصوبے کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے صوبے بھر کی ای لائبریریز کے سٹاف کو نوکریوں سے فارغ کر دیا ہے۔
ای لائبریریز میں موجود لائبریرین سمیت دیگر عملے کو بھی نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔ جنوری 2018ء میں قائم ہونے والی ای لائبریریز کے سٹاف کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے نوکریوں سے نکال دیا۔
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ای لائبریریز کے سٹاف کو بذریعہ ای میل نوکریوں سے نکالنے پر آگاہ کیا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ای لائبریریز میں تعینات چیف لائبریرین اور دیگر سٹاف کو 30 جون تک دفتر خالی کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
ای لائبریریز کا انتظامی اختیار بھی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے سرینڈر کر دیا۔ لاہور سمیت پنجاب میں قائم 20 ای لائبریریز کی عمارتیں اور اثاثہ جات پنجاب سپورٹس بورڈ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
واضح رہے ن لیگ حکومت نے ای لائبریریز قائم کر کے انھیں پی آئی ٹی بی کے ماتحت کیا تھا۔