عیدالفطر قریب آتے ہی ٹرانسپوٹرز نے پردیسیوں کو لوٹنا شروع کردیا

عیدالفطر قریب آتے ہی ٹرانسپوٹرز نے پردیسیوں کو لوٹنا شروع کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) عید کے قریب آتے ہی بس ٹرمینل پر پردیسیوں کا رش بڑھ گیا، انتظامیہ من مانے کرائے وصول کرنے لگی جبکہ سکیورٹی کے ناقص انتظامات سے پردیسی پریشان ہیں۔

عیدالفطر قریب آتے ہی بس ٹرمینلز میں پردیسیوں کا رش تو بڑھ گیا ہے مگر سکیورٹی کے ناقص انتظامات سے مسافر پریشان نظر آتے ہیں۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ بس ٹرمینلز پر سکیورٹی کے انتظامات بہتر ہونے چاہیں، مگر یہاں کہانی ہی الٹ ہے، کسی کے سامان کو چیک نہیں کیا جاتا اور نہ ہی کسی کی تلاشی لی جارہی ہے۔

عید منانے کیلئے اپنے آبائی علاقوں میں جانے والے مسافروں کا کہنا ہے کہ وہ لوگ لاہور شہر میں پڑھائی کرنے آئے ہیں اب جب گھر واپس جانا ہے تو بس ٹرمینل انتظامیہ والے من مانے کرائے وصول کر رہے ہیں۔

مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ بس ٹرمینلز پر سکیورٹی بہتر کی جائے اور کرایوں پر اضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔