تیزرفتاری یا انتظامیہ کی نااہلی،2مختلف حادثات 5 افراد کی زندگی نگل گئے

تیزرفتاری یا انتظامیہ کی نااہلی،2مختلف حادثات 5 افراد کی زندگی نگل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیشہ خان: شہر میں دو مختلف حادثات کے دوران بچوں اور خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق، پانچ زخمی ہو گئے۔ دونوں واقعات میں اہل خانہ بیٹی کے گھر عیدی دینے جا رہے تھے۔

کرول گاؤں کے قریب ایسٹرن بائی پاس منصوبے کا تعیمراتی کام حادثے کی وجہ بنا۔ گاؤں کو جانے والے کچے راستے کی چڑھائی سے بے قابو ہو کر چارے سے لدی ٹرالی نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔ حادثے کے نتیجےمیں باپ مختار ، بیٹا احمد رضا اور خاتون سمیرا جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوئے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:کاہنہ: سکول ٹیچر نے 8 سالہ طالبعلم کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا
دوسری جانب کاہنہ کے علاقے میں گرین ٹاؤن کے رہائشی خاندان کی موٹرسائیکل تیز رفتاری کے باعث بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی۔ 8 سالہ بیٹا فیضان اور باپ علی رضا موقع پر جاں بحق جبکہ دادی شدید زخمی ہو گئی۔ دونوں واقعات میں متاثرہ اندان عیدی دینے بیٹی کے گھر جارہے تھے۔پولیس نے دونوں واقعات میں ضروری کارروائی کرکے میتیں ورثا کے حوالے کر دیں۔ تاہم حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ قیمتی جانوں کے ضیائع سے بچا جائے۔