شب جمعہ کی مناسبت سے داتا دربار میں اجتماعی دعا نے ایمان تازہ کر دئیے

شب جمعہ کی مناسبت سے داتا دربار میں اجتماعی دعا نے ایمان تازہ کر دئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زبیر اعوان: شب جمعہ کی مناسبت سے داتا دربار میں اجتماعی دعا کا اہتمام، زائرین اورعقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سٹی 42 زرائع کے مطابق داتا گنج بخش کے مزارپر جمعۃ المبارک کی بابرکت رات کی مناسبت سے دعا کا اہتمام کیا گیا۔ زائرین کی بڑی تعداد نے دربار پر حاضری دی۔ پھول چڑھائے اور دعائیں مانگیں۔نائب خطیب و امام مسجد داتا دربار قاری فیصل رضا جماعتی نے ملک و قوم کی سلامتی، سر بلندی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے لاہور باسیوں کو بڑی موسمی تبدیلی سےآگاہ کر دیا 

 اس موقع پر زائرین درود و سلام کا ورد بھی کرتے رہے اور اپنے رب کے حضور مدد اور مغفرت مانگتے نظر آئے۔ اجتماعی دعا کے اختتام پر مینجر اوقاف داتا دربار طارق خان نے دربار عالیہ کی کھڑکی کی قفل بندی کی۔اس موقع پر لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔