محکمہ موسمیات نے لاہور باسیوں کو بڑی موسمی تبدیلی سےآگاہ کر دیا

 محکمہ موسمیات نے لاہور باسیوں کو بڑی موسمی تبدیلی سےآگاہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان سعادیہ: لاہور میں گرمی کا راج برقرار درجہ حررات 44 سینٹی گریڈ، آئندہ ہفتہ مزید گرم گزرے گا، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق سورج کا پارہ ہائی ہو گیا۔ شہری گرمی سے بلبلا اٹھے درجہ حرارت 44 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز درجہ حررات گزشتہ روز کی نسبت کم ہے مگر آئندہ ہفتے لاہور میں گرمی کی شدید لہر کے ڈیرے ہوں گے۔

واضح رہے کہ رات میں درجہ حررات 33 سے 37 کے رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد ہے۔ اگر گرمی کی لہر برقرار رہی تو ہیٹ سٹروک کے خدشات ہو سکتےہیں۔