میں غیرت مند کشمیری ہوں اور پاکستان ہے شان میری
کشمیر ہےٹکڑا جنت کا جنت ہےپاکستان میری
یہ جو نفرت پر اُکساتے ہیں یہاں فتنہ فساد پھیلاتے ہیں
خوش رنگ چنار کی وادی میں سازش کی آگ لگاتے ہیں
تمھیں مِل کر دھول چٹائیں گے یہ وادی ہے یک جان میری
میں غیرت مند کشمیری ہوں اور پاکستان ہے شان میری
کشمیر وفا کا پیکر ہے یہاں کوئی بھی غدار نہیں
جو کٹھ پتلی ہیں دشمن کے ہم اُن کے آلہ کار نہیں
آئے گی نہ تیرے دھوکے میں یہ قوم نہیں نادان میری
میں غیرت مند کشمیری ہوں اور پاکستان ہے شان میری
یہ فوج محافظ ہے اپنی اور پاکستان بھی ہم ہی ہیں
ہم اس دھرتی کے وارث ہیں دھرتی کا مان بھی ہم ہی ہیں
میری پاکستان سے عزت ہے یہی دنیا میں پیچان میری
میں غیرت مند کشمیری ہوں اور پاکستان ہے شان میری
کشمیر ہےٹکڑا جنت کا جنت ہےپاکستان میری