ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

112 ای چالان، 2 لاکھ سے زائد جرمانے والی موٹرسائیکل پکڑی گئی

112 ای چالان، 2 لاکھ سے زائد جرمانے والی موٹرسائیکل پکڑی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہور کے علاقے وحدت روڈ پر ٹریفک پولیس نے 112 ای چالان اور 2 لاکھ 7 ہزار 800 روپے کے واجب الادا جرمانوں والی موٹرسائیکل تحویل میں لے لی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق موٹرسائیکل کا ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ مالک کے خلاف مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں پر 112 ای چالان جاری کیے جا چکے تھے، جن کے جرمانوں کی مجموعی مالیت 2 لاکھ 7 ہزار 800 روپے تھی۔ موٹرسائیکل کو بعد ازاں تھانہ وحدت روڈ منتقل کر دیا گیا۔

ریکارڈ کے مطابق موٹرسائیکل سوار نے 55 مرتبہ بغیر ہیلمٹ، 20 مرتبہ سگنل کی خلاف ورزی، 28 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی اور 8 مرتبہ اوور اسپیڈنگ کی۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ ای چالان کی ادائیگی نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ بھاری جرمانوں سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، جبکہ ای چالان نادہندگان پولیس سروسز سے بھی استفادہ حاصل نہیں کر سکیں گے۔