ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھی، آئل پھر مہنگا، شہریوں پر مہنگائی کا نیا وار

گھی، آئل پھر مہنگا، شہریوں پر مہنگائی کا نیا وار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: شہر کی اوپن مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 5 سے 30 روپے فی کلوگرام تک اضافہ کر دیا گیا۔

کریانہ مرچنٹس کے مطابق درجہ اول گھی کی قیمت میں 5 روپے فی کلوگرام اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد درجہ اول گھی اور آئل 580 سے 610 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح درجہ دوم گھی اور آئل کی قیمت میں 10 روپے فی کلوگرام اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 570 روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے، جبکہ درجہ سوم گھی 30 روپے اضافے کے بعد 490 روپے فی کلوگرام میں فروخت کیا جا رہا ہے۔