ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل پی جی مافیا بے قابو، سرکاری نرخ ہوا میں اڑ گئے

ایل پی جی مافیا بے قابو، سرکاری نرخ ہوا میں اڑ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مریم مظہر: اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں 68 روپے فی کلوگرام کمی کے باوجود لاہور میں بیشتر مقامات پر صارفین کو سرکاری نرخوں پر گیس دستیاب نہیں، جبکہ کئی دکانوں پر ایل پی جی 500 سے 550 روپے فی کلوگرام تک فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اوگرا نے ایل پی جی کی نئی سرکاری قیمت 241 روپے 43 پیسے فی کلوگرام مقرر کی ہے، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامہ صرف کاغذی کارروائی بن کر رہ گیا ہے اور دکاندار من مانے دام وصول کر رہے ہیں۔

گھریلو گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہری ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مؤثر کارروائی نہ ہونے پر صارفین کو مہنگی گیس خریدنا پڑ رہی ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اوگرا کے مقررہ نرخوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔