ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لوئر چترال میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی

 لوئر چترال میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: لوئر چترال کے علاقے سین کوڑوم میں گزشتہ رات کلاؤڈ برسٹ کے بعد آنے والے اچانک سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔

سیلاب کے نتیجے میں درجن سے زائد مکانات مکمل طور پر منہدم جبکہ متعدد گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

گزشتہ رات ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث چترال کے مختلف علاقوں میں بھی شدید تباہی دیکھی گئی۔ سیلابی ریلے سے رہائشی مکانات، باغات، کھڑی فصلیں اور دکانیں متاثر ہوئیں، جبکہ دو مساجد بھی شہید ہو گئیں۔

متاثرہ شہری کا نے بتایا کہ سیلابی پانی درجنوں مویشی بھی بہا لے گیا، جبکہ آبنوشی اور آبپاشی کا نظام بری طرح متاثر ہونے سے علاقے کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بارش اور سیلابی ملبے کے باعث چترال۔پشاور شاہراہ متعدد مقامات پر رات بھر ٹریفک کے لیے بند رہی، تاہم نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور مقامی رضاکار متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ متاثرین نے حکومت سے فوری ریلیف فراہم کرنے اور آبنوشی اسکیم کی جلد بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔