ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منظم نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی،تین مبینہ انسانی اسمگلرز گرفتار

منظم نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی،تین مبینہ انسانی اسمگلرز گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کے منظم نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین مبینہ انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔
 ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں ارشاد علی کلہوڑو، محمد قاسم عرف راجہ قاسم اور کامران زمان شامل ہیں، جنہیں کراچی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان شہریوں کو روزگار کا جھانسہ دے کر آذربائیجان بھیجتے تھے،قانونی ورک ویزے کے بجائے وزٹ ویزوں پر بیرون ملک بھجوانے کا انکشاف بھی ہواہے۔
ملزمان پربیرون ملک ملازمت کے نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے کا الزام ہے جوغیر قانونی امیگریشن میں سہولت کاری میں ملوث رہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق تحقیقات میں ان کے بیرون ملک موجود ساتھیوں سے رابطوں کابھی انکشاف ہواہے،تینوں ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیے گئے اورنیٹ ورک کے مزید ارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں،انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیاہے۔

Ansa Awais

Content Writer