سٹی42: نو مئی تشدد کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت آج پھر ملتوی ہو گئی۔
آج انسداد دہشتگردی عدالت میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت کا کیس لگا تو پراسیکیوشن کے وکیل نے بتایا کہ 9مئی مقدمات کے ٹرائل کی مصروفیات ہیں۔ْ ضمانت کی درخواستوں پر دلائل دینے کیلئے مہلت دی جائے۔
عدالت نے مزید سماعت 5 جولائی تک ملتوی کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App