ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کا منشیات ملزمان کا سابقہ ریکارڈ پیش کرنے سے گریز , بڑے بڑے افسران ہائیکورٹ طلب

پولیس کا منشیات ملزمان کا سابقہ ریکارڈ پیش کرنے سے گریز , بڑے بڑے افسران ہائیکورٹ طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ  نے منشیات کے ملزمان کا سابقہ ریکارڈ کی تفصیلات  پیش نہ کرنے پر اظہارِ برہمی  کرتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹیگیشن ذیشان رضا ، ڈی پی او جھنگ اور ڈی پی او چنیوٹ کو کل عدالت طلب کرلیا ۔

 جسٹس سید شہباز علی رضوی نے منشیات کے ملزمان  کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی ،منشیات کے ملزمان عثمان اشرف ،،مشرف خان سمیت دیگر ز نے ضمانت کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ،تفتیشی افسران  عدالت میں حاضر ہوئے لیکن ملزمان کے مقدمات کا سابقہ ریکارڈ پیش کرنے کے متعلق  تسلی بخش جواب نہ دے سکے، جسٹس سید شہباز علی رضوی نے ریمارکس دئیے کہ آئی جی پولیس  نے  یقین دہانی  کروائی تھی کہ مقدمات کا سابقہ ریکارڈ پیش ہوگا ، آئی جی کی یقین دہانی کے باوجود پولیس  ملزمان کا سابقہ ریکارڈ پیش نہیں کررہی ، عدالت کے بار بار حکم کے باوجود بھی  پولیس  ملزمان کے سابقہ ریکارڈ  کی تفصیلات فراہم میں ناکام یے، ، جسٹس  سید شہباز علی رضوی نے ڈی آئی جی انویسٹیگیشن لاہور ،ڈی پی او جھنگ اور ڈی پی او چنیوٹ کو  دو جولائی کو  حاضر  ہوکر وضاحت پیش  کرنے کا حکم  دیا ،منشیات کے ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر مزید سماعت دو جولائی کو ہوگی۔

Ansa Awais

Content Writer