ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ تدارک کیس، لاہور ہائیکورٹ کا محکمہ ماحولیات کی نئی فورس کی شہر میں تعیناتی پر عدم اطمینان کا اظہار

 سموگ تدارک کیس، لاہور ہائیکورٹ کا محکمہ ماحولیات کی نئی فورس کی شہر میں تعیناتی پر عدم اطمینان کا اظہار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ماحولیات کی نئی فورس کی شہر میں تعیناتی اور وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ کے طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کا اظہار کیا ہے ،عدالت نے ریمارکس دئیے ہیں کہ محکمہ ماحولیات کی وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ ٹیموں کو دھواں دینے والی کمرشل گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرنی چائیے۔

جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کے متعلق کیس کی سماعت کی ،ڈائریکٹر لیگل محکمہ ماحولیات نے شہر میں نئی فورس کی تعیناتی کے متعلق رپورٹ پیش کی اور عدالت کو بتایا کہ محکمہ ماحولیات کی نئی فورس کے 75 ملازمین وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ ٹیموں کی شکل میں شہر میں ڈیوٹی کررہے ہیں ، نئی فورس کے 75 ملازمین وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ ٹیمیں 21 مقامات پر بوتھوں میں کام کررہے ہیں ، نئی فورس کے پندرہ سکواڈز  دو دو اہلکاروں پر مشتمل ہیں ، وہ موبائل ٹیسٹنگ کررہے ہیں ، سات جگہوں پر نئی فورس کے اہلکار مانیٹرنگ کی ڈیوٹی کررہے ہیں ، جسٹس شاہد کریم نے ڈائیریکٹر لیگل محکمہ ماحولیات سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا عدالت آپ کی اس رپورٹ سے مطمئن نہیں ، نئی فورس کے اہلکاروں کو بوتھوں پر ایمیشن ٹیسٹنگ کی بجائے دھواں دینے والی بڑی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرنی چائیے ، محکمہ ماحولیات کی وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ ٹمیں دھواں دینے والی کمرشل گاڑیوں کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کررہیں ،محکمہ ماحولیات کی رپورٹ پیش کرنے والا ڈائریکٹر لیگل محمد نواز مانک بھی عدالت کو مطمئن نہ کرسکا ۔محکمہ ماحولیات والے ماحولیاتی کمیشن سے میٹنگ کرکے جمہ کو رپورٹ پیش کرے ،ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ ، اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل حسن اعجاز چیمہ ،،ممبران ماحولیاتی کمیشن ،سمیت دیگر محکموں کے نمائندے پیش ہوئے ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی۔

 

Ansa Awais

Content Writer