ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 زہریلا کھانا کھانے سے 3 بچے جاں بحق، دیگر کی حالت تشویشناک

 زہریلا کھانا کھانے سے 3 بچے جاں بحق، دیگر کی حالت تشویشناک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہداقبال رانا: گوجرانوالہ کے ایمن آباد میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے پہلے دو بہنیں اور اب ان کا 8 سالہ بھائی حیدر بھی انتقال کر گیا، فائرنگ کے بعد پولیس نے ایمن آباد کے 7فوڈ پوائنٹس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ابھی دو دیگر بچوں اور ماں زاہدہ ارم وڑائچ ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جن کی حالت تشویشناک  ہے۔پی ایف اے (پنجاب فوڈ اتھارٹی) نے ایمرجنسی ردعمل کرتے ہوئے دو فوڈ پوائنٹس کو سیل کردیا اور خوراک کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹنگ کے لیے بھیجا گیا ہے۔
 ابتدائی شواہد پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےفوڈ پوائنٹس پر چھ ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے ساتھ مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ فوڈ پوائنٹس کی لیبارٹری رپورٹ کا انتظار ہے ۔
انٹرنیشنل کبڈی پلیئر نوید پہلوان، جن کی بیٹی بھی اس واقعے کی زد میں آئی تھی اُن کا کہنا ہے کہ تقریب کے دوران کھایا گیا کیک، پیزا اور بریانی کھانے کے بعد ابتدائی علامات نمودار ہوئیں۔