ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا

پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نئے فنانس بل کے نافذ ہوتے ہی پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں میں بھی اضافہ ہوگیا، پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا دی گئی۔

پیٹرولیم مصنوعات پر نئے فنانس بل کے تحت کلائمیٹ سپورٹ ٹیکس بھی عائد کیا گیا ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 74 روپے 51 پیسے فی لیٹر سے بڑھا کر 83 روپے 15 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔

پیٹرول پر لیوی 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جس کے تحت پیٹرول پر لیوی 75 روپے 52 پیسے بڑھا کر 84 روپے 16 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔

ہائی آکٹین پر بھی پیٹرولیم لیوی میں 2 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جس کے تحت ہائی آکٹین پر لیوی 75 روپے 52 پیسے فی لیٹر سے بڑھا کر 77 روپے 67 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔

نئے فنانس بل کے تحت پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور ہائی آکٹین پر 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر کلائمیٹ سپورٹ ٹیکس بھی عائد کیا گیا۔

وزارت پیٹرولیم نے نئے لیوی ٹیکس سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

Ansa Awais

Content Writer