ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے پیٹرول  اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دیں

 حکومت نے پیٹرول  اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نئے مالی سال کا آغاز ہوتے ہی حکومت نے پیٹرول  اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دیں۔

ہائی سپیڈ ڈیزل  کی قیمت میں 10  روپے39 پیسے   جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے کا اضافہ کردیا 

پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسےجبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے  مقرر کردی گئی 

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے کردیا گیا ۔ وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

دو اہم کام

آج دو اہم کام مزید ہوئے؛ ایک تو وفاقی حکومت نے ڈھائی روپے فی لٹر کاربن لیوی نافذ کر دی ہے۔

دوسرا اہم کام یہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے پہلے سے نافذ پٹرولیم لیوی مین کچھ کمی کی ہے۔

وفاقی حکومت کے ذرائع نے کہا ہے کہ  گزرے پندرہ دن کے دوران ایران جنگ کے باعث ابتدائی دنوں میں خام تیل کی قیمت بہت زیادہ تھی  اس کا اثر پاکستان امپورٹ کی جانے والی پروڈکٹس پر پرا ہے۔  واضح رہے کہ اس وقت عالمی مارکیت میں  خٓم تیل کی قیمت کافی زیادہ کم ہے۔ وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ موجودہ قیمتوں کا فائدہ عوم کو پندرہ روز بعد منتقل کریں گےْ