ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی تعیناتی کے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی تعیناتی کے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی تعیناتی کے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا۔

اجلاس میں قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان سمیت دو سینئر ججز میں سے کسی کو چیف جسٹس بنانے پرغور کیا جائے گا۔  جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس مس عالیہ نیلم کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی بارے غور ہوگا ۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل تین بجے ہوگا۔ اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے ممبر ، سنئیر ترین جج سپریم کورٹ سید منصور علی شاہ ، سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر ، جسٹس  یحیی افریدی ،  جسٹس امین الدین خان شرکت کریں گے۔

اجلاس میں جسٹس ریٹائرڈ  منظور احمد ملک ،جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود ،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ  , صوبائی وزیر قانون پنجاب ، پاکستان بار اور پنجاب بار کے جوڈیشل ممبرز بھی شرکت کریں گے۔