(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو پہنچ گئے ہیں۔
ٹوکیو پہنچنے پر جاپان میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ اور جاپانی وزارت خارجہ حکام نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو حکومت جاپان کی دعوت پر ٹوکیو کا دورہ کر رہے ہیں۔