بھارت:مسافربس میں آتشزدگی، بچوں سمیت 26 افراد جان کی بازی ہار گئے  

india,bus on fire,26 died,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ہائی وے پر مسافروں سے بھری بس میں آگ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے بچوں سمیت 26 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد مسافر زخمی ہوئے ۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق  بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں  سمرودھی مہامرگ  ایکسپریس  وے پر  مسافروں سے  بھری چلتی بس  میں اچانک آگ  لگ گئی  جس کے نتیجے  میں 3 بچوں سمیت 26  افراد  جھلس کر  ہلاک ہوگئے جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں،پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ  رات گئے پیش آیا، بس میں 33 افراد سوار تھے جو مسافروں کو لیے  پُونےکی جانب جارہی تھی۔

 دوسری جانب پولیس کی جانب سے واقعےکی  تفصیلات بتاتے ہوئےکہا گیا ہےکہ بس کو حادثہ  ایکسپریس وے پر لگےکھمبے سے ٹکرانے کے بعد پیش آیا جس سے بس الٹی ہوئی اور آگ لگ گئی۔