ایمبر ہرڈ کو جانی ڈیپ کیس کے بعد ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

ایمبر ہرڈ کو جانی ڈیپ کیس کے بعد ایک اور بڑی مشکل کا سامنا
کیپشن: amber heard illegal import court trial
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جانی ڈیپ بدنامی کیس کے بعد ایمبر ہرڈ پر ایک اور الزام عائد ہوگیا جبکہ ان سے اب بھی جھوٹی گواہی دینے پر تفتیش جاری ہے۔

امریکی ٹی وی شو انٹرٹینمنٹ ٹونائٹ کے مطابق آسٹریلیا کے محکمہ زراعت، پانی اور ماحولیات نے بتایا کہ ایمبر ہرڈ سے عدالتی کارروائی کے دوران اپنے 2 کتوں کی آسٹریلیا میں غیر قانونی درآمد کے بارے میں جھوٹی گواہی دینے پر تفتیش جاری ہے۔ 

فلم ایکوا مین کی اداکارہ ایمبر ہرڈ 2015 مئی میں جانی ڈیپ سے شادی کے بعد اپنے 2 کتے پسٹل اور بوُ ملک کی سخت قرنطینہ پالیسی کے باوجود بغیر ظاہر کیئے لے آئیں۔ جانی ڈیپ کی سابقہ بیوی پر2015 جولائی میں جانوروں کو غیر قانونی طور پر درآمد کرنے کا کیس ہوا تھا جو سفری دستاویزات میں جعلسازی ثابت ہونے پر بند کردیا گیا۔اس کے متعلق جمی کیمل شو پر 2015 ستمبر میں جانی ڈیپ کا کہنا تھا کہ ہمیں لگا کہ ہم کتوں کی تمام تر کاغذی کارروائی کر چکے ہیں۔ ہم وہاں کتوں کو سب کے سامنے لے کر پھر رہے تھے۔