ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ کنگنا رناوت کی کس سے ٹھن گئی ۔۔؟؟

 اداکارہ کنگنا رناوت کی کس سے ٹھن گئی ۔۔؟؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بالی وڈکی متنازعہ  اداکارہ کنگنا رناوت اداکارہ تاپسی پنو کی آپس میں ٹھن گئی ہے ۔کنگنا تاپسی کےحالیہ انٹرویو پر  آ گ بگو لہ ہوگئیں ۔

 تفصیلا ت کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی انسٹا اسٹوری پر تاپسی پنو پر اظہارِ برہمی  کیااور  لکھا کہ ’تاپسی پنو پروڈیوسرز سے بھیک مانگتی تھیں کہ اگر کنگنا جی نے کچھ چھوڑا ہے تو برائے مہربانی مجھے دے دو ، اور آج کل اسکی اوقات دیکھو ۔کنگنا نے مزید لکھا کہ ’جو کبھی غریب پروڈیوسر کی کنگنا کہلانے میں فخر محسوس کرتی تھی آج مجھےغیر متعلقہ کہہ رہی ہے۔خیر لڑکی آپ کی اگلی فلم کے لیے میری نیک خواہشات ہیں ، میرا نام استعمال کیے بغیر اپنی فلم کی نمائش کی کوشش کرنا۔

 واضح رہے کہ اداکارہ تاپسی پنو نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ کنگنا رناوت کی ٹوئٹر پر غیرحاضری کو قطعی مس نہیں کرتیں۔وہ میری ذاتی زندگی کے حوالے سے قطعی غیر متعلقہ اور وہ کنگنا سے بالکل لا تعلق رہنا چاہتی ہیں۔