سٹی42: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھا ؤکا سلسلہ جاری ہے آج پھر مرغی کے گوشت کی قیمت اضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں3روپے فی کلو کمی کی گئی ہے جس کے بعد مرغی کاگوشت ،299روپے کلو ہو گیا ہے۔زندہ برائلر تھوک ریٹ198اور پرچون ریٹ206روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعدمرغی کا گوشت 294 روپے سے بڑھ کر 302 روپے فی کلو ہو گیا تھا اب آج گوشت کی قیمت میں تین روپے فی کلو کمی کی گئی ہے ۔موجودہ کمی کو صارفین اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف قرار دے رہے ہیں۔
قیمتوں کے اس اتار چڑھاؤ کے سبب صارفین ہی نہیں بلکہ دکاندار بھی تشویش میں مبتلا ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہے،انہوں مطالبہ کیا کہ حکومت کوشش کرے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت مزید کم ہو ۔