عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے متعلق خطرناک پیشگوئی کردی

 عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے متعلق خطرناک پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانوم نے ایک بار پھر عالمی دنیا کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھی زیادہ تر لوگوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ یہ وائرس ابھی تک پھیل رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ  ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانوم نے  ایک پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ  کورونا کی وبا جلد ختم ہونے کے امکانات کم ہیں، سب خواہش مند ہیں کہ یہ وبا ختم ہو جائے اور زندگی پہلے کی طرح رواں دواں ہو جائے مگر سچائی اور تلخ حقیقت یہ ہے کہ یہ مہلک وبا ختم ہونے کے قریب بھی نہیں پہنچی حالانکہ عالمی سطح پر کئی ممالک نے اس ضمن میں کوشش کی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانوماور نے اعتراف کیا کہ اس سلسلے میں کافی پیشرفت ہوئی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہی ہے کہ یہ وبا زیادہ پھیل رہی ہے۔

پریس بریفنگ میں عالمی ادارہ صحت کے ایمرجنسی پروگرام کے سربراہ مائیک ریان کا کہنا تھا کہ مہلک وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے محفوظ ویکسین کی تلاش میں بھی پیشرفت ہوئی ہے مگر تاحال اس ضمن میں کوئی گارنٹی نہیں دی جاسکتی ہے کہ کی جانے والی کوشش کب کامیاب ہو گی؟ جب تک ویکسین تیار نہیں ہو جاتی اس وقت تک تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ بیماری کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے ٹیسٹنگ کریں، کورونا مثبت کیسز کے مریضوں کو سماجی تنہائی اختیار کرائیں اور ان مریضوں کا جن سے بھی رابطہ رہا ہے انہیں ٹریک کریں۔

واضح رہے کہ خطرناک کورونا وائرس دنیا  کے مختلف ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے،  کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک  5لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں،  کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1کروڑ 4لاکھ سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 56لاکھ 64ہزار سے زائد اور57 ہزار 530افراد کی حالت تشویشناک ہے، امریکا میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 28ہزار سے بڑھ گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer