ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رجب بٹ کےوکیل میاں علی اشفاق کا لائسنس معطل

رجب بٹ کےوکیل میاں علی اشفاق کا لائسنس معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کراچی میں رجب بٹ اور ان کے وکیل میاں علی اشفاق اور وکلا میں ہنگامہ آرائی کے معاملے پر پنجاب بار کونسل نے رجب بٹ کےوکیل میاں علی اشفاق کا لا ئسنس معطل کر دیا ۔

چیرمین ایگزیکٹو کمیٹی ذبیح اللہ ناگرہ نے معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوا دیا ۔

پنجا ب بار کونسل کا کہنا تھ اکہ میاں علی اشفاق اپنے موکل رجب بٹ کے ساتھ وکلا ہڑتال کے دوران پیش ہوئے۔میاں علی اشفاق اپنے ساتھ پرائیویٹ گارڈ لےکر بار میں آئے جو وکلا کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے ۔میاں علی اشفاق کی وجہ سے وہاں وکلا میں ہنگامہ آرائی ہوئی ۔

میاں علی اشفاق نے وکلا کے خلاف بیان بازی بھی کی ۔ ان  کی وجہ سے وکلا میں تفریق پیدا ہوئی ۔

میاں علی اشفاق کا لائیسنس معطل کیا جاتا ہے ۔  چیرمین ایگزیکٹو کمیٹی نے کہا معاملہ مزید کارروائی کے لیے  ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوایا جاتا ہے ۔