(وقاص عظیم)وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی ہے۔
نومبرکےمقابلےدسمبرمیں مہنگائی کی شرح میں 0.4 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی، دسمبر2025میں مہنگائی بڑھنےکی سالانہ شرح کم ہوکر5.6فیصدپرآئی۔
وزارت خزانہ نے دسمبر کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 5.5سے6.5 فیصدکے درمیان لگایا تھا ۔
ادارہ شماریات کے جولائی تا دسمبر 2025 میں اوسط مہنگائی 5.15 فیصد رہی،نومبر 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 6.15فیصد رکارڈ کی گئی تھی ۔
دسمبر2024 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 4.1فیصد تھی، گذشتہ ماہ دیہات میں ماہانہ بنیادپرمہنگائی کی شرح 0.6فیصد کم ہوئی۔
دسمبر 2025 میں شہروں میں مہنگائی میں 0.4 فیصدکمی ہوئی،گذشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی سالانہ شرح 5.4 فیصدرہی۔
دسمبر میں شہروں میں مہنگائی کی سالانہ شرح 5.8 فیصد رہی۔