ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق

لاہور میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:خودکشی سمیت مختلف واقعات، دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق،  ٹاون شپ میں 40 سالہ ساجد نے گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

ایدھی ترجمان کے مطابق ہنجروال میں 65 سالہ خاتون حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث جاں بحق ہو گئیں۔ متوفیہ کی شناخت حلیمہ بی بی کے نام سے ہوئی۔

ہنجروال میں  70 سالہ شخص اچانک سڑک پر گرنے کے باعث سر پر شدید چوٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا،  متوفی کی شناخت 70 سالہ ساجد کے نام سے ہوئی ہے۔

 نشتر کالونی کے علاقے گجومتہ میں 35 سالہ خاتون کی گھر سے تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی،  مقتولہ کی شناخت نبیلہ کے نام سے ہوئی جو پشاور کی رہائشی تھی۔

پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے تمام واقعات کی الگ الگ کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا۔