ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول اور ڈیزل پر فی لٹرکتنا ٹیکس ؟  تفصیلات جانئے

پیٹرول اور ڈیزل پر فی لٹرکتنا ٹیکس ؟  تفصیلات جانئے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان )حکومت نے نئے سال پر عوام کو تحفہ دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا ،پیٹرول اور ڈیزل پر فی لٹرکتنا ٹیکس وصول کیاجارہاہے؟اس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
پیٹرول فی لیٹر 10.28 روپے سستاہونے کے بعد 253.17 روپےجبکہ ڈیزل 8.57 روپے سستا ہونےکے بعد  فی لیٹر 257.08 روپےکاہوگیاہے۔

پیٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس معطل کرکے عوام کو ریلیف دیاگیاہے،پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 79.62 روپے،اور کلائمیٹ سپورٹ 2.50 روپے برقرار ہے جبکہ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 75.41 روپے،اور آئل مارکیٹنگ مارجن 7.87 روپے برقرار ہے۔ 

پیٹرول پر ان لینڈ فریٹ مارجن 81 پیسے اضافے سے 8.97 روپے فی لیٹر مقررکیاگیاہے اورایک لیٹر پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 79 روپے 62 پیسے برقرارہے۔

 ایک لیٹر پیٹرول پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی 2 روپے 50 پیسے وصولی کی جاتی ہے،ایک لیٹر پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ مارجن 7 روپے 87 پیسے پر ہی برقرارہے۔
پیٹرول پمپس پر ایک لیٹر پیٹرول پر ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے پر برقرارہے۔
حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس وصول نہیں کررہی۔