ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری جانے والی ٹریفک کا داخلہ بند

مری جانے والی ٹریفک کا داخلہ بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مری ایکسپریس وے پر شدید برف باری کی وجہ سے ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق پھلگراں ٹال پلازہ سے مری جانے والی ٹریفک کا داخلہ بند ہے، مقامی آبادی اور ایمرجنسی ٹریفک کے لیے سڑک کھلی ہے۔

 موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک بحال کرنے کے لئے عملہ برف کو ہٹانے میں مصروف ہے، واضح رہے کہ ملک کے مختلف مقامات پر برفباری کے بعد عوام نے بڑی تعداد میں سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا ہے۔

مری، گلیات، نتھیا گلی اور ٹھنڈیانی میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی، ایبٹ آباد و گرد و نواح برفباری اور بارش سے سردی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔