ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں سال 2026 کی پہلی متفرق درخواست دائر کر دی گئی

لاہور ہائیکورٹ میں سال 2026 کی پہلی متفرق درخواست دائر کر دی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں سال 2026 کی پہلی متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو درپیش سہولیات کی کمی کو چیلنج کیا گیا ہے۔
 متفرق درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو تمام ضروری طبی سہولیات فوری طور پر فراہم کی جائیں۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی کمی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور اس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہسپتال میں سہولیات کی عدم دستیابی کے متعلق پہلے ہی درخواست ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔

Ansa Awais

Content Writer