ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے سال کےپہلے دن سٹاک مارکیٹ میں تیزی ،ڈالر مزیدسستا

نئے سال کےپہلے دن سٹاک مارکیٹ میں تیزی ،ڈالر مزیدسستا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :نئے سال کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوگیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز 383 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوااور ہنڈریڈ انڈیکس 383 پوائنٹس بڑھ کر 174438 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب سال 2025کے آخری روز کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کی کمی ہوگئی اور انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 12 پیسے پر بند ہوا۔

 کرنسی ڈیلرز کے مطابق گزشتہ 70 دن سے کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ایک یا 2 پیسے سستا ہورہا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت فروخت281روپے 15 پیسے ہے۔