ویب ڈیسک: جاوید اختر اوڈھوکونیا انسپکٹر جنرل پولیس سندھ تعینات کردیاگیا، ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر اللّٰہ بخش عرف جاوید اختر اوڈو کو نیا انسپکٹر جنرل پولیس سندھ تعینات کیا گیا ہے۔
نئے آئی جی سندھ جاوید اوڈو نے تصدیق کی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،غلام نبی میمن کے چارج چھوڑتے ہی جاوید اوڈھو نے قائم مقام آئی جی کا چارج لیا تھا۔
جاوید اختر اوڈھو نے 11 جولائی 1998 کو سندھ پولیس جوائن کی، ان کی پہلی پوسٹنگ ڈویژنل پولیس افیسر لاڑکانہ تعینات تھی وہ ڈی پی او گھوٹکی، بدین، دادواور جامشورو بھی تعینات رہے،وہ ایس پی اسپیشل برانچ کے بعد ٹھٹھہ، مٹیاری، حیدرآباد بھی رہے، ڈی آئی جی ویسٹ کراچی،سپیشل برانچ سکھر، آر آر ایف بھی خدمات سرانجام دیں، وہ ڈی آئی جی لاڑکانہ، کراچی ایڈمن، میرپور خاص اور ڈی آئی جی فنانس بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔جاوید اوڈھو سال 2019 میں بلوچستان میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں،اس کے علاوہ وہ ایڈیشنل آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، اسپیشل برانچ اور انویسٹی گیشن سندھ بھی رہے۔
جاوید اوڈھو سال 2022 میں کراچی پولیس چیف تعینات کیے گئے تھےلیکن ضمنی الیکشن میں ان کا تبادلہ کر دیا گیا پھر دوسری مرتبہ جولائی 2024 سے اب تک ایڈیشنل کراچی خدمات دیتے رہے، وہ آج یکم جنوری کو باقاعدہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
اس سے قبل سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سبکدوش ہونے والے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو سلامی پیش کی، تقریب میں سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
کیپشن: File photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App