عابد چوہدری: صدر ڈویژن پولیس نے نیو ایئر نائٹ کے دوران مختلف کارروائیوں میں 27 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ٹولیوں کی صورت میں ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کرنے والے 11 منچلے گرفتار کیے جبکہ ہوائی فائرنگ کرنے والے 10 ملزمان کو بھی حراست میں لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے 1 رائفل، 11 پستول، 52 گولیاں اور 12 عدد خول برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکلیں بھی اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔