(اشرف خان) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جنوری 2024ء کو بینک تعطیل کے موقع پر پبلک ڈیلنگ کیلئے بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے، مائکروفنانس بینک آج لین دین کے لئے بند ہیں لیکن بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں، مائکروفنانس بینکوں کے تمام ملازمین حسبِ معمول دفتر میں حاضر ہوں گے۔
دوسری جانب فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ بھی بینک تعطیل کی وجہ سے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ نئے سال کے آغاز کے پہلے روز ملک بھر کے بینک بند رہتے ہیں اور وہ اپنے صارفین کے ششماہی کھاتوں کی رپورٹ مرتب کرتے ہیں، تمام بینکس میں عوامی لین دین ضرور بند ہوتی مگر آپریشنل کام جاری رہتے ہیں۔