بھارت: معمر خاتون کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

بھارت: معمر خاتون کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں درندہ صفت ملزمان نے معمر خاتون کو  زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کے ضلع نوادہ میں معمر خاتون کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب 26 دسمبر کو ایک بزرگ خاتون کی مسخ شدہ لاش پولیس کو ملی،بہار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بزرگ خاتون کی مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا۔

پولیس  کے مطابق ملزمان نے خاتون کے ساتھ زیادتی اور قتل کرنے کے جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہےجبکہ ایک ملزم فرار ہے۔

واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایس ڈی پی او نے بتایا کہ خاتون اور ان کے شوہر 25 دسمبر کو  شہر Gaya اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لیے گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ بوڑھے جوڑے کو اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے  ریلوے اسٹیشن سے رکشا کا استعمال کرنا پڑاتاہم جیسے ہی صرف بوڑھی خاتون رکشا میں بیٹھیں تو ڈرائیور نے رکشا چلادیا ور انہیں ساتھ لے گیا۔

پولیس علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان تک پہنچی۔