ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کون بنے گا کروڑ پتی؛ امیتابھ بچن کا عہد تمام ہوا

Amitabh Bachan, Kon Bane Ga Karerd PAti Show, Last episode of Amitabhi Bachan in Kon Bane Ga Karodpati, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اداکار امیتابھ بچن نے ہر دل عزیز شو ”کون بنے گا کروڑ پتی“ کو  الوداع کہہ دیا۔ بگ بی ن کے نام سے مشہور امیتابھ بچن نے کہا, "اب ہم جارہے ہیں اور کل سے یہ اسٹیج نہیں سجے گا۔"

سوشل میڈیا پر پ"کون بنے گا کروڑ پتی"کے 15ویں سیزن کی آخری قسط کا پرومو وائرل ہو گیا ہے جس میں امیتابھ جی چاہنے والوں کو بھیگی پلکوں کے ساتھ الوداع کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

امیتابھ بچن نے کہا  کہ اپنوں سے یہ کہہ پانا کہ اب کل سے ہم یہاں نہیں آئیں گے، نہ ہی کہنے کی ہمت ہو پاتی ہے اور نہ ہی من ہوتا ہے۔

 یہ بات ابھی تک راز ہے کہ 23 برس سے مقبول ٹی وی شو  ”کون بنے گا کروڑ پتی“ کے 16ویں سیزن کی میزبانی کون کرے گا۔یہ بات بھی ابھی راز ہے کہ سونی ٹی وی کا شو چھوڑنے کے بعد امیتابھ بچن جی کیا کریں گے۔ کیونکہ وہ ریٹائرڈ ہو کر گھر بیٹھ جانے والے بہرحال نہیں ہیں۔

اس شو  کی میزبانی 2007 میں شاہ رُخ خان نے بھی کی تھی۔ اس مختصر عرصہ کے سوا   تمام شوز کی میزبانی امیتابھ بچن کرتے آئے ہیں۔