(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے، سردیوں کی چھٹیاں ختم ہونے پر نئے اوقات نافذ العمل ہوں گے۔
کے پی کے حکومت نے صوبہ میں دھند کے باعث سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا، جس کے مطابق پرائمری سکولوں میں حاضری صبح 09:15،چھٹی کا وقت 01:30 مقرر کیا گیا جبکہ مڈل اورہائرسیکنڈری سکولوں میں حاضری صبح 9 بجے اور چھٹی 2:30 بجے ہوگی۔
اعلامیہ کے مطابق نئے اوقات کار 2 جنوری سے 31 جنوری 2023 تک نافذ العمل رہیں گے۔