بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ؛ سردار ایاز صادق حکومت پر برس پڑے

sardar ayaz sadiq angry
کیپشن: sardar ayaz sadiq
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فصیح اللہ)رکن صوبائی اسمبلی بلال یاسین میو ہسپتال میں زیر اعلاج, لیگی رہنماؤں کی جانب سے عیادت کی گئی, سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کی ناکامی ہے کہ لاہور جیسے بڑے شہر میں ایم پی اے پر فائرنگ کی گئی۔

 میو ہسپتال میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلال یاسین کی سرجیکل ٹاور آئی سی یو میں عیادت کی,رانا احسن شرافت بھی ان کے ہمراہ تھے.

اس موقع پر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ بلال یاسین کا آپریشن کامیاب ہو چکا ہے,سیکورٹی کی اس ناکامی کا جواب حکومت اور آئی جی پنجاب کو دینا ہوگا,شہباز شریف نے سیکورٹی کے لیے جن کیمروں کا جال بجھایا, دعا ہے کہ وہ کیمرے چلتے ہوں,انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے پولیس کو چاہیے تھا کہ فوری ملزمان کو گرفتار کر لیتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا، موہنی روڈ پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی، بلال یاسین کو دو گولیاں پیٹ اور ایک ٹانگ پر لگی، انہیں میو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں حالت خطرے سے باہر ہے۔

واقعے کے ایک عینی شاہد کا بیان بھی سامنے آیا جس نے بتایا کہ بلال یاسین گھر کی یونین کونسل میں معمول کے مطابق نکلے تھے اور گھر سے تھوڑے فاصلے پر موہنی روڈ پر دو لڑکے سے پیچھے آئے۔

موٹر سائیکل پر سوار  لڑکے آئے اور  ایک پستول نکالی فائرنگ کی تو فائر مس ہو گیا، انہوں نے دوسری پستول نکال کر فائرنگ کی جو کہ بلال یاسین کے پیٹ کو چھو کر نکلی اور دوسری گولی ٹانگ پر لگی۔ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر محمد عابد خان نےمیو ہسپتال بلال یاسین کی عیادت کی ان کا کہناتھا کہ سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ملزمان کو جلد ٹریس کر لیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer