ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین کی درخواست پر تھانہ داتا دربار میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق بلال یاسین کا کہنا تھا حاجی لیاقت کے ساتھ موٹر سائیکل نمبر 5587 پراپنے دوست محمد اکرم کے گھر آیا، حاجی اکرم کے گھر کے باہر میرے ساتھ ، اکرم، حاجی توحید اور حاجی لیاقت ساتھ کھڑے تھے اور اس دوران دو نامعلوم ہنڈا ون ٹو فائیو اپ لائیو فار موٹر سائیکل پر آئے، ایک موٹر سائیکل سوار میرے پاس آکر بائیک سے اترا۔
انہوں نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل سوار نے مجھے جان سے مارنے کے لئے سیدھے فائر کئے۔ حملہ اوورں کی فائرنگ سے مجھے تین گولیاں لگیں جبکہ ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔
یاد رہے ایم پی اے بلال یاسین پر فائرنگ کا واقعہ جمعہ کی شب موہنی روڈ کے سلامت محلہ میں پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل سوار دو نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے بلال یاسین کو زخمی کرکے فرار ہوگئےتھے اور انہیں طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔