اداکارہ ممتاز کا ویب سیریز '' ہیرامنڈی'' میں کام کرنے سے انکار

heera mandi lahore
کیپشن: heera mandi lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : اداکارہ ممتاز نے میگا بجٹ اور کاسٹ ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

 بالی وڈ کے سینئر ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی  کی ہدایات میں تخلیق پانے والی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘  کو پاکستان میں  تنقید کا سامنا ہے کیونکہ لاہور کے علاقے ہیرا منڈی پر بننے والی سیریزمیں کسی پاکستانی یا لاہوری تاریخ دان ،  مصنف، ہدایت کار، اداکار سے کسی قسم کا رابطہ مناسب نہیں سمجھا گیا۔ ممکنہ طور پر فلم میں آزادی کے مناظر اور اس کے ہیرا منڈی پر اثرات بھی دکھائے جائیں گے لیکن بنیادی سوال اپنی جگہ پر ہے کہ ویب سیریز میں کس بات کو چھپانا مقصود ہے۔

 رپورٹ کے مطابق جب سنجے لیلا بھنسالی نے فلم میں مرکزی کردار یعنی ایک نائیکہ کے کردار کے لئے ماضی کی بھارتی ہیروئن ممتاز کو پیشکش کی تو انہیں نے یہ کہہ کر پیشکش مسترد کردی کہ ان کے شوہر اس کی اجازت نہیں دیں گے اور وہ عمر کے اس حصہ میں ہیں کہ یہ کردار ان پر سوٹ نہیں کرے گا۔  یادرہے ان کا ایک مجرا بھی ویب سیریز میں شامل ہے۔

 فلم میں ا یشوریا رائے، مادھوری ڈکشٹ، ودیا بالن، منیشا کوئرالہ، عالیہ بھٹ اور پرینیتی چوپڑا کو کاسٹ کیا  جارہا ہے۔ 

۔ہیرا منڈی‘ نامی ویب سیریز 7 قسطوں پر مبنی ہوگی اور ایک قسط کا دورانیہ ایک گھنٹے کا ہوگا۔ممکنہ طور پر ’ہیرا منڈی‘ کو رواں برس کے وسط تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔