ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"عوام کو زندہ درگور کرنے کے بجائے عمران نیازی مستعفی ہو جائیں"

Shahbaz Sharif
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ  نئے سال پر پٹرول بم پھینکنے سے بہتر تھا کہ عمران نیازی استعفیٰ دے دیتے، دنیا میں حکومتیں خوشی کے تہواروں پراشیا سستی کرتی ہیں، عمران نیازی نے مہنگائی کا بم گرادیا، پی ٹی آئی حکومت کو عوام کی سال نو پر خوشی بھی برداشت نہیں ہوئی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف  نے سال نو پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو عوام کی سال نو پر خوشی بھی برداشت نہیں ہوئی، حکومت کا دوسرا نام ظلم، استحصال اور بے حسی ہے۔

 انہوں نے کہاکہ عوام کو زندہ درگور کرنے کے بجائے عمران نیازی مستعفی ہو جائیں، اپنی حماقتوں کی سزا قوم کو نہ دیں، نئے سال میں قوم کو مہنگائی، معاشی تباہی اور بیروزگاری سے بچانے کیلئے ظالم حکومت سے نجات پانا ہوگی، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ نیا سال قوم کو مہنگائی، بدانتظامی، معاشی بربادی، بھوک، بیماری، ظلم و ناانصافی کے عذابوں سے نجات کی شروعات کا سال بن جائے۔

واضح رہےکہ گزشتہ رات سال نو کا آغاز ہوتے ہی حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا تھا، پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 4 روپے اضافہ کردیا گیا، جبکہ لائٹ ڈیزل چار روپے پندرہ پیسے اور مٹی کا تیل تین روپے پچانوے پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ۔

Sughra Afzal

Content Writer