پنجاب پولیس کے انسپکٹرز کیلئے اچھی خبر

Punjab Police Inspector
کیپشن: Punjab Police
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: آئی جی پنجاب نے 158انسپکٹر ز کا ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کے لئے ریکارڈ مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کے لئے محکمانہ پرموشن بورڈ کا اجلاس رواں سال کے پہلے مہینے کے آخر میں ہونے کا امکان ہے۔ آئی جی پنجاب نے مذکورہ انسپکٹرز  کی سالانہ خفیہ کارکردگی رپورٹس، ایف آئی اے ، نیب ، اینٹی کریشن پنجاب، آئی اے بی میں مقدمات کی تفصیلات، گزشتہ 7سالوں کی سالانہ خفیہ کارکردگی رپورٹس طلب کی ہیں، گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اثاثہ جات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔